نیویارک : مائیکرو سافٹ ونڈوز 7کی مین
سٹریم سپورٹ ختم کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ اب مائیکرو سافٹ ونڈوز 7میں
کوئی نیا فیچر متعارف نہیں کرائے گا سیکورٹی کے حوالے سے سامنے آنے والے
خطرات سے نمٹنے کیلئے مائیکرو سافٹ مزید پانچ سالوں تک سیکورٹی اپ ڈیٹس
مہیا کرتا رہے گا اس وقت 26تا 56فیصد ڈیسک کمپیوٹروں میں ونڈوز 7انسٹال ہے
مائیکرو سافٹ کی کوشش ہے کہ صارفین جلد از جلد اس کے نئے آپریٹنگ سسٹم پر
منتقل ہوتے جائیں ۔اس سے پہلے مائیکرو سافٹ اپریل 2014میں ونڈوز ایکس پی کی
سیکورٹی اپ ڈیٹس کی سپورٹ بھی ختم کرچکا ہے مگر اس کے باوجود اب بھی
آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ میں ونڈوز ایکس پی کا حصہ 18تا 26فیصد ہے ونڈوز 8کا
مارکیٹ شیئر 4.03فیصد اور ونڈوز 8.1مارکیٹ کے 9.49فیصد پر چھائی ہوئی ہے ۔
Comments
Post a Comment