ٹوکیو………یوں تو پالتو کتوں کا کام اکثر رکھوالی کرنا یا اپنے مالک کا دل
بہلانا ہوتا ہے، لیکن ذرا اس ڈوگی میاں کو تو دیکھیں، جو کچھ انوکھا ہی
کرنے چلا ہے۔ جی ہاں جاپان میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے، جب ایک ٹی وی چینل
کی اسکرین پر ایک ڈوگی میاں کو سوٹ پہنے خبریں پڑھنے کی کوشش میں مصروف
دیکھا۔ بس پھر کیا تھا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ایسی چھائی کہ ہر طرف اس ڈوگی
کی اداؤں کے چرچے ہونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں
لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر محظوظ ہوئے۔ اس قدر پذایرائی اور پسندیدگی کے
باوجود بد قسمتی سے اس ڈوگی کو مستقل نوکری نہیں مل سکی، کیونکہ یہ سب تو
ایک اشتہاری مہم کا حصہ تھا۔
Comments
Post a Comment