امریکا میں جنگجو روبوٹس کی تربیت شروع کردی گئی


نیویارک……. اب میدان جنگ میں دشمن سے انسان نہیں بلکہ روبوٹ لڑیں گے۔ امریکا میں جنگجو روبوٹس کی تربیت شروع کر دی گئی ۔یہ کوئی عام روبوٹ نہیں ،قد 6 فٹ 2 انچ ، آنکھوں میں لیزر اورمضبوط گرفت والے ہاتھ کے حامل یہ روبوٹ نہ صرف کسی بھی ناہموار سطح پر اپنا توازن برقرار رکھ سکتے ہیں اور دوڑ سکتے ہیں ۔ سامنے اگر دیوار آجائے تو اسے توڑنے کے ساتھ ساتھ گاڑی چلانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے تیار کیے جانے والا یہ روبوٹ جلد ہی لیبارٹری سے روبوٹس کیمپ بھیج دیا جائے گا جہاں اس کا مقابلہ دوسرے روبوٹس سے کرایا جائے تاکہ اس کی جسمانی طاقت ، صلاحیت اور ماحول سے آگہی کا بھی امتحان لے لیا جائے۔رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ کی تیاری پر محکمہ دفاع کا تحقیقی ادارے ڈارپا اب تک دس کروڑ ڈالر خرچ کرچکا ہے اور جس کا مقصد ان روبوٹس کو ایسے خطرناک مقامات اور مہمات میں بھیجنا ہے جہاں انسانوں کا جانا ممکن نہیں یا پھر خطرات ہیں۔

Comments